پارٹی ہو رہی ہے ٹرینڈ کی خالق دنانیر مبین نے اپنی خوبصورت آواز میں افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے اے راہِ حق کے شہیدو گا کر مداحوں کے دل جیت لیے ہیں جس کی سوشل میڈیا صارفین نے کھل کر تعریف کی۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر دنانیر مبین نے اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ملکۂ ترنم نور جہاں کا گایا ہوا گیت اے راہِ حق کے شہیدو گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ گنگنانے کی مختصر سی ویڈیو کو 3 لاکھ 17 ہزار 400 صارفین نے پسندیدگی کی سند عطا کردی۔
سوشل میڈیا صارفین نے دنانیر مبین کے پاک فوج کو پیش کیے گئے خراجِ تحسین کو بے حد سراہا۔ سوشل میڈیا انفلوئنسر دنانیر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں نے ناقابلِ فراموش قربانیاں دیں جن کی بدولت آج ہم آزاد ہیں اور وہ دن رات دشمن سے لڑتے ہیں۔
دنانیر مبین نے کہا کہ پاک فوج کے جوان سرحد پر دن رات ملک کی حفاظت کرتے ہیں تاکہ قوم سکون کی نیند سو سکے۔ انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں دئیے گئے پیغام میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے لائکس کے انبار لگادئیے۔
عوام الناس کا کہنا ہے کہ دنانیر مبین نے بہت خوبصورت انداز میں افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ میں پاکستانی نہیں ہوں لیکن یہ گیت میرے اندر بجلیاں بھر دیتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔
رواں برس جنوری کے دوران دنانیر موبین کی پاؤری ہورہی ہے پر مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور متعدد فنکاروں اور نامور شخصیات نے اس ٹرینڈ کو فالو کرکے نت نئی ویڈیوز بنائیں اور دادو تحسین وصول کی۔
یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان کا بالی ووڈ کے ڈائریکٹر امتیاز علی کے ساتھ کام سے انکار