ایف بی آرکارئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے دفاتر کی انسپکشن جاری رکھنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے دفاتر کی انسپکشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف بی آرنے فیٹف شرائط پر عملدرآمد کیلیے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کی معاونت سے ملک بھر میں رئیل اسٹیٹس ایجنٹس کے دفاتر کی انسپکشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ رئیل اسٹیٹ ایجنٹس و پراپرٹی ڈیلرز کی سہولت کیلیے جلدمختصر گائیڈ لائنز اور کسٹمرز سے متعلقہ فارم کو اردو اور انگریزی زبان میں جاری کرنیکا بھی فیصلہ کیا ہے جس میں سوالنامہ میں موجود سوالات کو ہر ممکن حد تک مختصر کیا جائیگا۔

رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کیلیے سوالات اردو زبان میں جاری کیے جائیں گے تاہم ڈائریکٹر جنرل ڈی این ایف بی پی کا کہنا ہے کہ ایف بی آر ڈی این ایف بی پیزکی تعمیل آسانی کیلیے ٹیموں کو رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشنز بھیجے گا۔

مزید پڑھیں: ملکی برآمدات 8 سال بعد 25 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں

جوسوالنامہ میں درکار معلومات کے اندراج کیلیے مدد فراہم کریں گی۔ ایف بی آر رئیل اسٹیٹ ایجنٹس سے رابطے کے ذریعے خوشگوار ماحول میں معائنے جاری رکھے گا۔

Related Posts