کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کو ہوٹلز اور ریسٹورنٹس آنے سے روکنے کی تجویز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کو ہوٹلز اور ریسٹورنٹس آنے سے روکنے کی تجویز
کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کو ہوٹلز اور ریسٹورنٹس آنے سے روکنے کی تجویز

کراچی: سندھ حکومت نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کو ہوٹل اور ریسٹورنٹس آنے سے روکنے کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے 2 محکموں میں ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف سخت کارروائی سے متعلق تجاویز زیرِ غور ہیں۔ محکمۂ صحت سندھ نے وزارتِ داخلہ کو خط لکھ دیا۔

محکمۂ صحت کے خط میں سندھ حکومت کو تجویز دی گئی ہے کہ جو لوگ ویکسین نہیں لگواتے، انہیں ہوٹل اور ریسٹورنٹس میں نہ گھسنے دینے کیلئے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا جائے۔

وزارتِ داخلہ سندھ نے محکمۂ صحت کی تجویز پر غور شروع کردیا۔ عملدرآمد کی صورت میں ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والے افراد ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں نہ کھانا کھا سکیں گے، نہ ہی قیام کرسکیں گے۔

 سندھ حکومت این سی او سی کو بینکوں میں خدمات کیلئے بھی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دینے کی تجویز ارسال کرچکی ہے۔ سندھ کے علاوہ دیگر صوبوں میں ویکسین نہ لگوانے والوں پر زمین تنگ کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی برآمدات 8 سال بعد 25 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں

Related Posts