مسجد حرام میں دو سال بعد قرآنی تعلیم کے حلقوں کا دوبارہ آغاز

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسجد حرام میں دو سال بعد قرآنی تعلیم کے حلقوں کا دوبارہ آغاز
مسجد حرام میں دو سال بعد قرآنی تعلیم کے حلقوں کا دوبارہ آغاز

مکہ مکرمہ:حرمین شریفین کے امور کی جنر پریذیڈنسی کے زیر انتظام مسجد حرام میں ایک بار پھر قرآن کریم کی تعلیم کے حلقوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

کرونا کی وبا کے سبب یہ سلسلہ تقریبا دو سال موقوف رہا۔میڈیارپورٹس کے مطابق متعلقہ شعبے کے ڈائریکٹر جنرل غازی الذبیانی نے بتایاکہ قرآنی حلقوں کے دوبارہ آغاز کے ساتھ احتیاطی تدابیر پر پوری طرح عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

اس کا مقصد حلقوں سے مستفید ہونے والوں کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ادھر قرآنی حلقوں کے سربراہ بدر المحامدی نے واضح کیا کہ قرآنی حلقوں کا انعقاد سہ پہر چار بجے سے شام آٹھ بجے تک ہو گا۔

مزید پڑھیں: مکہ مکرمہ میں دہشتگردوں کے حق میں نعرے بازی، مسجدالحرام سے چاقوبردارشخص گرفتار

نئی ترتیب کے مطابق ایک حلقے میں 8 سے زیادہ افراد شریک نہیں ہوں گے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ قرآنی تعلیم سے متعلق حلقوں میں اس اعلان کے بعد خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Related Posts