شہزادہ ہیری اور ولیم میں دراڑیں ،ایک ساتھ رہنے کا بھی عندیا دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

william and harry
شہزادہ ہیری اور ولیم میں دراڑیں ،ایک ساتھ رہنے کا بھی عندیا دیدیا

لندن:برطانوی شہزادہ ہیری نے تسلیم کیا ہے کہ وہ اور انکے بھائی ولیم مختلف راہوں پر گامزن ہیں تاہم ہم دونوں بھائیوں کے درمیان اچھے دن بھی ہوتے ہیں اور برے بھی ۔

ہم بھائی ہیں، اور ہمیشہ بھائی رہیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈاکومینٹری میں شہزادہ ہیری نے اپنے بھائی شہزادہ ولیم کے ساتھ تعلقات میں ڈراڑیں پڑنے کے حوالے سے سوالوں کے جواب دیے۔

انھوں نے کہا کہ وہ اور ان کے بھائی شہزادہ ولیم مختلف راہوں پر گامزن ہیں۔ایک سوال کے جواب میں اپنی ماں لیڈی ڈیانا کا تذکرہ کرتے ہوئے شہزادہ ہیری کا کہنا تھا کہ انکی ماں کے ساتھ جو کچھ ہوا، وہ بہت اہم ہے۔

وہ خواہشمند ہیں کہ تاریخ اپنے آپ کو پھر نہ دہرائے۔میگھن مارکل پر دباؤ اور اسکا لیڈی ڈیانا پر پریشر سے موازنے سے متعلق شہزادہ ہیری نے بتایا کہ اب یہ انکا خاندان ہے اور اسکا تحفظ ان کو کرنا ہے۔

شہزادہ ہیری نے اپنے اوپر دباو سے متعلق بتایا کہ انہیں اس سے روز نمٹنا پڑتا ہے ۔ اور یہ اچانک ختم ہوکر واپس پھر آگئیں ۔انٹرویو میں ڈچز آف سسیکس شہزادی میگھن مارکل نے بتایا کہ ان کے دوستوں نے انھیں شہزادہ ہیری سے شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

میگھن مارکل نے کہا کہ انھیں مشورہ دیا گیا تھا کہ برطانوی ٹیبلائیڈ پریس تمھاری زندگی برباد کر دے گا شہزادہ ہیری سے شادی نہ کرو۔شہزادی میگھن نے انٹرویو میں میڈیا کے دباؤ کی وجہ سے ماں بننے کا تجربہ بہت مشکل قرار دیا۔

Related Posts