کورنگی میں ڈمپر اور ہائی ایس کا تصادم، وین نالے میں جاگری، 4افراد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورنگی میں ڈمپر اور ہائی ایس کا تصادم، وین نالے میں جاگری، 4افراد زخمی
کورنگی میں ڈمپر اور ہائی ایس کا تصادم، وین نالے میں جاگری، 4افراد زخمی

کراچی کے علاقے کورنگی میں ہائی ایس وین کا ڈمپر سے تصادم ہوا جس کے نتیجے میں وین کے نالے میں جا گرنے کے باعث 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد مہیا کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کورنگی کے علاقے چمڑا چورنگی کے قریب پیش آیا جہاں مسافر وین حادثے کے نتیجے میں نالے میں جاگری۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ وین کا ڈمپر سے تصادم ہوا تھا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ مسافروں کو ریسکیو کر لیا گیا۔ 4 زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل خضدار میں قومی شاہراہ پر تیزرفتار مسافر کوچ اور کار کے تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

 یہ افسوسناک حادثہ وڈھ کے قریب گزشتہ ماہ پیش آیا جہاں قومی شاہراہ پر کوچ اور کار کی ٹکر ہوئی۔ حادثے کے نتیجے میں 5 افراد انتقال کر گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے 5 افراد کی میتیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔ پولیس نے حادثے کی وجوہات پر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

مزید پڑھیں: خضدار، قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور کار کا تصادم، 5 افراد جاں بحق

Related Posts