ایف آئی اے کی کارروائی، گاڑی سے بھاری تعداد میں غیرملکی کرنسی برآمد، 3 ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف آئی اے کی کارروائی، گاڑی سے 2.7 ملین روپے غیرملکی کرنسی برآمد، 3 ملزمان گرفتار
ایف آئی اے کی کارروائی، گاڑی سے 2.7 ملین روپے غیرملکی کرنسی برآمد، 3 ملزمان گرفتار

اسلام آباد: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) نے پشاور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے بھاری تعداد میں غیرملکی کرنسی برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کے احکامات کی روشنی میں “ایف اے ٹی ایف” ایکشن پلان کے تحت ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیرملکی کرنسی کے غیرقانونی کاروبار میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو پشاور روڈ راولپنڈی کے قریب دوران چیکنگ گرفتار کیا گیا ہے۔ گاڑی کے خفیہ خانوں سے غیر ملکی کرنسی کو برآمد کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق گاڑی سے برآمد ہونے والی کرنسی کی مالیت پاکستانی روپے میں 2.7 ملین بنتی ہے۔ ملزمان مختلف ممالک کی کرنسی راولپنڈی میں فروخت کے لیے لے جارہے تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں شوکت حیات، حسن شہزاد، نوید سرفراز شامل ہیں، ملزمان کی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔ برآمد ہونے والی کرنسی میں امریکی ڈالر اور یورو سمیت دیگر ممالک کی کرنسی شامل ہے۔

Related Posts