جے پور: بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ دوران ٹریننگ ریاست راجھستان میں گر کر تباہ ہو گیا۔ بھارتی مگ 21 طیارہ ٹریننگ کی پرواز پر تھا، حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا۔جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ طیارے کو فضائیہ اکیڈمی کے قریب حادثہ پیش آیا، بھارتی فضائیہ نے بھی واقعے کی تصدیق کردی ہے۔
بھارتی فضائیہ کی جانب سے اس حوالے سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ حادثے میں تباہ ہونے والا مگ 21 ایک تربیتی پرواز پر تھا۔ اسے سپرش رانا نامی پائلٹ اڑا رہا تھا۔
Rajasthan | IAF's MiG-21 Bison fighter aircraft crashed today in Barmer during a training sortie, pilot safe pic.twitter.com/u1i4D46NRa
— ANI (@ANI) August 25, 2021
بھارتی فضائیہ کے اعلامیہ کے مطابق انڈین طیارے نے 11 بج کر 10 منٹ پر اڑان بھری اور پھر ساڑھے گیارہ بجے کے قریب اس کا رابطہ ریڈار سے نہیں ہوپایا۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب نے پاکستان کے شہریوں پر سفری پابندی ختم کردی