کراچی: روپے کے مقابلے ڈالر تقریبا ایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ ڈالر مہنگا ہونے سے پیٹرولیم مصنوعات سمیت اشیا خوردنوش کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق روپیہ مستقل اپنی قدر کھو رہا ہے جبکہ ڈالر دن بہ دن جان پکڑ رہا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ آٹھ پیسے اضافے سے تقریبا ایک سال کی بلند ترین سطح پر 166 روپے 28 پیسے پر بند ہوا۔
اس سے قبل ڈالر کی یہ قیمت ستمبر 2020 میں ریکارڈ کی گئی تھی۔دوسری جانب مئی 2021 سے اب تک ڈالر کے مقابلے روپیہ 9 فیصد یعنی 14 روپے سے زائد گرچکا ہے۔ ڈالر مہنگا ہونے سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 1540 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
مزید پڑھیں: انٹربینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 165روپے کی بلند سطح سے تجاوز کرگیا