24 گھنٹوں میں 20 ہزار سے زائد افراد کو افغانستان سے نکالا گیا،امریکا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Qatar reaches deal with Taliban to resume evacuations

واشنگٹن:امریکی حکام کی جانب سے اس بات کا دعویٰ کیا گیاہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں افغانستان سے امریکی فوجی طیاروں کے ذریعے 12700 افراد کو ملک سے باہر لے جایا گیا ہے۔

اتحادی ممالک کی طرف سے چلائی جانے والی پروازوں سے اس دوران 8900 افراد کو بحفاظت ملک سے باہر لے جایا گیا ہے۔حکام کے مطابق ابھی بھی کابل کے ایئرپورٹ پر ہزاروں افراد بیرون ملک جانے کے منتظر ہیں تاکہ وہ امریکی افواج کے ملک سے 31 اگست تک مکمل انخلا سے پہلے باہر منتقل ہو سکیں۔

جبکہ امریکہ کے ایوانِ نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین ایڈم شف نے کہا ہے کہ انھیں نہیں لگتا کہ 31 اگست تک افغانستان سے تمام امریکی شہریوں اور ان کے اتحادیوں کو نکالنے کا کام مکمل ہو سکے گا۔

ہاؤس انٹیلی جنس کمیٹی کی بریفنگ کے بعد رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ یہ ممکن تو ہے لیکن اس کا امکان بہت کم ہے،جتنے امریکی شہریوں کو اب بھی نکالنا باقی ہے، جتنے صحافیوں، سِول سوسائٹی اور خواتین رہنماوں کو نکالنا ہے۔

مجھے نہیں لگ رہا کہ یہ مہینے کے آخر تک ممکن ہوگا۔انھوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایک دن میں 11 ہزار افراد کو نکالنے کا ریکارڈ خوش آئند ہے تاہم عملی مشکلات کے باعث ’میرا نظریہ ہے کہ ہمیں اپنی افواج کو تب تک وہیں رکھنا چاہیے جب تک تمام امریکیوں کو وہاں سے نکال نہ لیا جائے اور اپنے افغان اتحادیوں کا حق ادا نہ کر دیا جائے۔

دوسری جانب برطانیہ کی وزارت دفاع کے مطابق برطانیہ نے 13 اگست سے ابتک افغانستان سے تقریباً 8500 افراد کو نکالا ہے۔وزارت دفاع نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان افراد کا انخلا برطانوی فوجی آپریشن کے تحت کیا گیا ہے۔

برطانیہ کی جانب سے افغانستان سے نکالے جانے والے افراد میں پانچ ہزار سے زائد وہ شہری شامل ہیں جنھوں نے افغان ری لوکیشن اور امداد کی سکیم کے تحت برطانوی حکومت کو درخواست دی تھی۔برطانوی وزارت داخلہ نے ٹویٹ میں بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نو فوجی پروازیں کابل سے اڑان بھر چکی ہیں۔

Related Posts