ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی ہائی کمیشن کے رویے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک کے سفارت کار اپنے ہی آرمی چیف کے ساتھ کھڑے نہ ہوسکے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی ہائی کمیشن کے سفارتی عملے میں اتنی بھی اخلاقی ہمت اور جرات نہیں تھی کہ لائن آف کنٹرول تک آجاتا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کشمیر کے معاملے پر عالمی برادری میں بے نقاب ہو رہا ہے۔وزیر خارجہ
میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی سفارت کاروں کو پاکستان میں اپنے ہم منصب عملے کے ساتھ ایل او سی کا دورہ کرنا چاہئے تھا، تاہم بین الاقوامی سفارت کار یہاں موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی میڈیا اور سفارت کار لائن آف کنٹرول پر جا کر زمینی حقائق اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے اور بھارتی آرمی چیف کی ہرزہ سرائی کا مشاہدہ کریں گے۔
What good Indian High Commission is which can’t stand with its Army Chief? Indian High Commission staff didn’t have the moral courage to accompany fellow diplomats in Pakistan to LOC. However, a group of foreign diplomats & media is on the way to LOC to see the truth on ground.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 22, 2019
یاد رہے کہ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور آج عالمی میڈیا اور غیر ملکی سفیروں کو لائن آف کنٹرول پر بریفنگ دیں گے جس کے لیے میڈیا نمائندگان اور سفیر ایل او سی پر پہنچ چکے ہیں۔
بھارتی آرمی چیف کی طرف سے پاک فوج کو بھاری نقصان پہنچانے کے دعوے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بین الاقوامی میڈیا کو ایل او سی آمد کی دعوت دی تھی، جس پر آج عالمی میڈیا اور متعدد ممالک کے سفیر لائن آف کنٹرول کا دورہ کرنے پہنچے ہیں۔
مزید پڑھیں: عالمی میڈیا اور سفیر لائن آف کنٹرول پہنچ گئے، ترجمان پاک فوج بریفنگ دیں گے