کراچی: وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ تاجروں کو سہولتیں دیں گے تو ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا اور حکومت کی اولین ترجیح بھی برآمدات میں اضافہ ہے، ٹیکس ادا کئے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اب آڈٹ تھرڈ پارٹی سے کرایا جائیگا، ڈیڑھ کروڑ ٹیکس ادا نہ کرنے والے افراد کا مکمل ڈیٹا حاصل کرلیا ہے، ان لوگوں کو ٹیکس نظام میں لانے کا طریقہ کار بھی بنالیا گیا ہے، ان لوگوں کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے ٹیکس نیٹ میں لاینگے۔
وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ، تاجروں کیساتھ مل کرملک کو آگے لے کر جانا ہے۔ ہمارا ملک 1968 میں ایشیا کی چوتھی بڑی معیشت تھا، ہم نے ملک کو دوبارہ اسی سطح پر لے کر جانا ہے، وزیراعظم عمران خان نے احتساب پر فوکس کیا ہوا ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی وجہ سے بزنس کمیونٹی پر خوف کی فضا تھی، ایف بی آر کے خوف کو ختم کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختون خوا میں کورونا کیسز میں اضافہ ، شرح 27 فیصد سے بڑھ گئی