فیس بک اور گوگل نے پاکستان سے 7.5ارب کے اشتہارات حاصل کیے۔وزیرِ اطلاعات

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیس بک اور گوگل نے پاکستان سے 7.5ارب کے اشتہارات حاصل کیے۔وزیرِ اطلاعات
فیس بک اور گوگل نے پاکستان سے 7.5ارب کے اشتہارات حاصل کیے۔وزیرِ اطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فیس بک اور گوگل نے پاکستان سے 7 ارب 50 کروڑ روپے کے اشتہارات حاصل کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 70 ہزار جانوں کی قربانی دی لیکن اس پر کوئی کتاب نہیں لکھی جاسکی۔

یہ بھی پڑھیں: وقت آگیا ہے کہ ہم ڈیجیٹل پاکستان کی طرف چلنا شروع کریں۔وزیرِ آئی ٹی

تقریب سے خطاب کے دوران وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کو اپنا نقطۂ نظر ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے عالمی برادری تک پہنچانا ہوگا جبکہ میڈیا کے منظر نامے میں تنوع اور وسعت پیدا ہوچکی ہے۔

خیال رہے کہ ڈیجیٹل میڈیا ایڈورٹائزنگ سے مراد زیادہ تر فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال کرکے اس کے ذریعے اشتہار چلانا ہے۔ اشتہارات کی صنعت سے کروڑوں سوشل میڈیا صارفین تک باآسانی رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ دنیا بھر میں ڈیجیٹل میڈیا پر صرف اشتہارات کی صنعت 25 ارب روپے تک جا پہنچی۔ صرف فیس بک اور گوگل نے پاکستان سے ساڑھے 7 ارب روپے کے اشتہارات کا کاروبار حاصل کیا۔

وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں ہم پہلی بار میڈیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنا رہے ہیں جہاں 1 ہزار 500 انٹرن شپس میڈیا کے شعبے میں دی جائیں گی۔ کیبل آپریٹرز کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضے لے سکیں گے۔ ڈیجیٹل کیبل پالیسی منظور ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم کا ڈیجیٹل پاکستان کیلئے انٹرنیٹ کی تعلیم عام کرنے کا فیصلہ

 

Related Posts