الیکٹرانک ووٹنگ مشین انتخابی شفافیت کا بہترین ذریعہ ہے،فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Fawad Chaudhry

اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین انتخابی شفافیت کا بہترین ذریعہ ہے اسی لئے حکومت انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دے رہی ہے۔

پیر کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اور اپوزیشن جماعتوں میں اتفاق رائے ہو گیا تو اگلے انتخابات ای وی ایم پر کرائے جا سکتے ہیں۔فواد چوہدری نے اپوزیشن جماعتوں سے کہا کہ وہ ای وی ایم کا جائزہ لینے کے بعد اپنا فیصلہ لیں۔

مزید پڑھیں:آئندہ عام انتخابات پورے پاکستان میں کلین سوئپ کریں گے، بلاول بھٹو

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ای وی ایم الیکشن کمیشن آف پاکستان کی تمام شرائط پر پورا اترتی ہے۔الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال سے دھاندلی کے امکانات کم ہوجائیں گے اس کے علاوہ یہ فوری نتائج کو یقینی بنائیگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم نےالیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ووٹ ڈالنے کا عملی مظاہرہ کیا،الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے نکلنے والا ووٹ ڈالا بھی جا سکے گا۔ وزیر اعظم نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی تیاری کے لئے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی کارکردگی کو سراہا۔

Related Posts