پاکستان اور ترکی کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم روکنے کیلئے مشترکہ کاوشوں پر اتفاق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور ترکی کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم روکنے کیلئے مشترکہ کاوشوں پر اتفاق
پاکستان اور ترکی کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم روکنے کیلئے مشترکہ کاوشوں پر اتفاق

انقرہ: پاکستان اور ترکی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے مشترکہ کاوشوں پر اتفاق کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترک پارلیمنٹ کی انسانی حقوق انکوائری کمیٹی کے چیئرمین ہاکان چاوش اوغلو نے ترک دارالحکومت انقرہ میں پاکستانی سفیر سائرس سجاد قاضی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران مسئلۂ کشمیر کے حل کیلئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے مشترکہ کاوشوں پر اتفاق کیا گیا۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل ترکی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں مسئلہ کشمیراٹھا دیا اور بھارت سے مقبوضہ وادی پر عائد کی گئی پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف عالمی سطح پر آوازیں اٹھنے لگیں، ترک وزیر خارجہ نے رواں برس فروری کے دوران مطالبہ کیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں میں نرمی کرے۔

مزید پڑھیں: ترکی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں مسئلہ کشمیراٹھا دیا

گزشتہ برس ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ کشمیر ترکی کیلئے وہی حیثیت رکھتا ہے جو پاکستان کے لیے رکھتاہے، ہر حال میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے فروری 2020ء میں خطاب کرتے ہوئےترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کی خدمت میں سلامِ محبت پیش کرتا ہوں، جس طرح سے پاکستان میں پرجوش استقبال کیا گیا اور مہمان نوازی ہوئی اس پر پوری پاکستانی قوم کا شکر گزار ہوں۔

مزید پڑھیں: مسئلۂ کشمیر ترکی کیلئے بھی پاکستان کی طرح اہم ہے، ترک صدر

Related Posts