پاکستان ریلوے میں بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف کریک ڈاؤن

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کے بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر دہشتگردی کا خطرہ، سیکورٹی بڑھادی گئی
ملک کے بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر دہشتگردی کا خطرہ، سیکورٹی بڑھادی گئی

کراچی: پاکستان ریلوے میں بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے سلسلے میں ڈویژنل کمرشل آفیسر پاکستان ریلوے کراچی ڈویژن ناصر نزیر نے اپنی کمرشل ٹیم کے ہمراہ لاہور سے کراچی جانے والی تیزگام ٹرین پر کراچی ڈویژن میں اچانک چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران بغیر ٹکٹ سفر کرتے ہوئے 6 مسافر پکڑے گئے۔

مسافروں سے تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ٹرین ڈیوٹی پر مامور ریلوے کانسٹیبل ساجل جتوئی مسافروں سے سازباز کرکے ان کو غیر قانونی طور پر سفر کروارہاہے۔

مسافروں کے اس بیان پر ڈی سی او ریلوے کراچی شدید برہم ہوگئے اور انہوں نے موقع پر مسافروں کو 21 ہزار تیس روپے جرمانہ کیا اورمسافروں کوبغیرٹکٹ سفرکرانے میں ملوث کانسٹیبل سے جرمانہ کی ادائیگی کرواکر سرکاری ریونیو قومی خزانے میں جمع کرادیا۔

اس موقع پر ڈی سی او کراچی نے کہا کہ ریلوے کانسٹیبل کے ساتھ ساتھ ٹرین ایس ٹی ایز اور کنڈیکٹر گارڈ کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔

ڈی سی او ریلوے کراچی نے مزید کہا کہ بغیر ٹکٹ مسافروں کی حوصلہ شکنی اور ریلوے کا ریونیو بڑھانے کیلئے بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر ڈی سی او ریلوے کراچی نے کہا کہ آئندہ بھی مسافروں کوبغیر ٹکٹ سفر کروانے والی ایسی کالی بھیڑوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کاجشن آزادی کے موقع پر کرایوں میں 25فیصد رعایت کا اعلان

ڈی سی او کراچی نے مزید واضح کیا کہ آئندہ جو بھی سٹاف مسافروں سے سازباز کرکے ریلوے کے ریونیو کی چوری میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس کاروائی میں اس کی نوکری بھی جاسکتی ہے۔

Related Posts