گوجرانوالہ: وین میں سلنڈر پھٹنے سے9مسافر جاں بحق ہوگئے جبکہ 7افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ میں ڈی سی کالونی کے قریب مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس کے باعث 9 افراد جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ سات زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ وین میں سلنڈر پھٹنے کے باعث جی ٹی سڑک پر ٹریفک کی آمدو رفت بند ہوگئی، جبکہ ریسکیو ٹیم اور پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ، سرینا چوک کے قریب زور دار دھماکہ، 2پولیس اہلکار شہید، 8زخمی