کراچی:وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہاہے کہ ڈیپ فشنگ کے لائسنس کسی غیر ملکی کو نہیں صرف پاکستانیوں کو ہی جاری کرینگے،ماہی گیر کسی ایک کی سزا پاکستان کو نا دیں،پورٹ قاسم میں 2017 میں چھ ارب منافع کمایا۔اُنہوں نے کہا کہ پورٹ قاسم نے 2020 میں 20 ارب ٹیکس جمع کرایا ہے۔
کراچی میں اپنے حلقہ انتخاب این اے 244گلستان جوہر میں لگائے ویکسینیشن کیمپ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہاکہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی(پی ایم ایس اے)بہت اچھا کام کر رہی ہے۔
اگر کوئی ایک غلط کام کر دے تو سب برے نہیں ہوتے، کل مشترکہ اجلاس بلایا ہے سب مل کر مسائل حل کریں گے، اٹھارویں ترمیم کے بعد بارہ ناٹیکل مائل پر کام کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ڈیپ سی کے لائسنس تو ہم نے دیئے ہی نہیں کسی کو، لائسنس دیں گے تو پاکستانی ماہی گیروں کو ہی دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ماہی گیروں سے مذاکرات کے لیے محمود مولوی صاحب گئے ہیں۔
ماہی گیروں نے کسٹمز اور پی ایم ایس اے کے خلاف احتجاج کیا، ماہی گیروں کا احتجاج میری ٹائم کے خلاف نہیں تھاہم نے درخواست کی ہے کہ کسی ایک کی وجہ سے ملک کو نقصان نا پہنچائیں جلد مسائل حل ہو جائینگے۔
مزید پڑھیں: حکومت کا کاٹن اکانومی کے فروغ کا فیصلہ درست ہے،میاں زاہد حسین