بینائی سے محروم بہن بھائی محنت کی اعلیٰ مثال، گھر کا بنا ہوا کھانا فروخت کرنے لگے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بینائی سے محروم بہن بھائی محنت کی اعلیٰ مثال، گھر کا بنا ہوا کھانا فروخت کرنا شروع کردیا
بینائی سے محروم بہن بھائی محنت کی اعلیٰ مثال، گھر کا بنا ہوا کھانا فروخت کرنا شروع کردیا

ہمت کرے انسان تو کیا ہو نہیں سکتا۔ ہمت کسی بھی مشکل کام کو آسان بنادیتی ہے۔ ایسی ہی ایک مثال قائم کی ہے کراچی سے تعلق رکھنے والے بینائی سے محروم بہن بھائی نے۔ اپنی مجبوری کو اپنی کمزوری نہ بناتے ہوئے انہوں نے گھر کے بنے ہوئے روایتی اور فاسٹ فوڈ کھانے گھروں اور دفاتر میں فراہم کرنے شروع کردیے۔

ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بینائی سے محروم بھائی کا کہنا تھا کہ ” میں پیدائشی طور پر بینائی سے محروم نہیں تھا، 10 سال کی عمر میں میری بینائی چلی گئی۔ اس سے قبل میری نظر بہت کمزور تھی۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ ساتھ میری نظر ٹھیک ہو جائے گی، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ میری نظر مزید کمزور ہوتی چلے گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ فاسٹ فوڈ کا آئیدڈیا ہمیں اس پروگرام کے بعد آیا جو ہم “ڈائیننگ ان دی ڈارک” میں کیا تھا۔ جس میں ہم نے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو بلاکر “بلائینڈ فولڈ” پہنا کر کھانا کھلایا تھا۔ وہ آئیڈیا لوگوں کو بہت پسند آیا تھا۔ “ڈائیننگ ان دی ڈارک” کے بعد ہمارے پاس کھانوں کے آرڈر آنا شروع ہوئے۔

بینائی سے محروم بھائی نے بتایا کہ “ردا کا پیشن تھا کوکنگ ۔ ہم نے سوچا کیوں نا پیشن کو پروفیشن میں بدلا جائے اور پھر ہم نے فاسٹ فوڈ کی فراہمی شروع کردی۔”

بینائی سے محروم بھائی کا مزید کہنا تھا کہ ” اگر کسی بینائی سے محروم شخص کو اپنی صلاحیتوں کو دکھانا تو سب سے پہلے معاشرے کو اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ فاسٹ فوڈ کے لیے اگر کوئی آرڈر دینا چاہتا ہے تو وہ فیس ، واٹس ایپ اور انسٹاگرام پر ہم سے رابطہ کرلے۔ ان کا کہنا تھا اگر کسی کو ٹریننگ چاہیے ہو گی تو ہم ٹریننگ بھی دیتے ہیں تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ کھانے کے کاروبار سے جڑیں۔”

ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بینائی سے محروم ردا نے بتایا کہ ” کوکنگ میرا پیشن تھا جو لوگ سمجھتے ہیں کہ بینائی سے محروم افراد یہ کام نہیں کرسکتے وہ ہم نے کر کے دکھایا ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں وہ ساری صلاحیتیں دی ہیں جس کی بنا پر ہم ذائقے کو بھی برقرار رکھ سکتے ہیں، کھانے کے کوکنگ لیول کو بھی مینٹین کرسکتے ہیں۔

ردا نے بتایا کہ میری سب سے پسندیدہ ڈش ہے “جنجر چکن” جو عام کھانوں سے بالکل مختلف ہے۔ جو کلائنٹ بھی کھاتا ہے اس کو وہ بہت زیادہ پسند آتی ہے۔ “جنجر چکن” بغیر ہڈی کے گوشت کے بنتی ہے اور اس میں لوازمات بھی زیادہ استعمال نہیں ہوتے ہیں۔ صرف کالی مرچ اور سبز مرچ کے امتزاج سے یہ ڈش تیار ہو جاتی ہے۔

Related Posts