جوبائیڈن کے عمران خان کو فون نہ کرنے کی شکایت نہیں کی۔معید یوسف

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جوبائیڈن کے عمران خان کو فون نہ کرنے کی شکایت نہیں کی۔معید یوسف
جوبائیڈن کے عمران خان کو فون نہ کرنے کی شکایت نہیں کی۔معید یوسف

واشنگٹن: وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ ہم نے امریکی صدر جو بائیڈن کے عمران خان کو فون نہ کرنے کی شکایت نہیں کی، فون نہ کرنا کوئی مسئلہ ہی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان مسئلے پر ماضی کو بھلا کر آگے دیکھنے کی ضرورت ہے۔ دنیا کو پاکستان کے بیانیے سے مسلسل آگاہ کر رہے ہیں۔

گفتگو کے دوران مشیرِ قومی سلامتی نے کہا کہ امریکی صدر کے وزیر اعظم پاکستان کو فون نہ کرنے کی شکایت نہیں کی۔ کال نہ کرنا کوئی مسئلہ نہیں۔ وہ جب کرنا چاہیں، کریں۔ پاکستان چین اور امریکا کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔

مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ ہم کسی ملک کے ساتھ محاذ آرائی نہیں چاہتے۔ دورۂ امریکا کا مقصد امریکی حکام سے مل کر افغان مسئلے کا سیاسی حل نکالنا ہے۔ افغانستان میں قیامِ امن امریکا اور پاکستان دونوں کے مفاد میں ہے۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ کے متعلق مشیرِ قومی سلامتی نے کہا کہ اس لڑائی میں امریکا اور پاکستان کا تعاون برقرار ہے۔ میری تاحال امریکی حکام سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے معاملے پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں طاقت کے بل پر قائم ہونے والی حکومت کے قیام کو تسلیم نہیں کرسکتا۔

 سرکاری دورے کیلئے امریکا میں موجود مشیرِ قومی سلامتی نے 2 روز قبل واشنگٹن میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کابل حکومت کو فوج کے بل پر فتح حاصل کرنے کی کوشش ترک کرنا ہوگی جبکہ مستقبل میں اگر مذاکرات ہوتے ہیں تو وسیع تر حلقوں سے افغان نمائندے ان میں شریک ہونے چاہئیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کاافغانستان میں بزورِ قوت تشکیل دی گئی حکومت تسلیم کرنے سے انکار

Related Posts