لاہور: سی آئی اے اور انویسٹی گیشن پولیس کی مشترکہ ٹیم نے ہنجروال سے اغوا ہونیوالی 4بچیوں کوساہیوال سے بازیاب کرالیا۔
ہنجروال سے لاپتا ہونے والی 4 بچیوں کے معاملے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق چاروں بچیاں سہانے مستقبل کے لیے گھر چھوڑ کر گئی تھیں، سوتیلی بہنیں کنزہ اور انعم اپنے باپ عرفان کے پاس رہتی تھیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ مقدمے کا مدعی عرفان اپنی دونوں بیویوں کو طلاق دے چکا ہے، کنزہ اور انعم اپنے باپ عرفان کے نشے کی وجہ سے تنگ تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کنزہ اور انعم نے پڑوسی اکرم کی بیٹیوں عائشہ اور ثمرین کو ساتھ ملایا، چاروں بچیوں نے حالات سے دلبرداشتہ ہو کر گھر سے بھاگنے کی ٹھانی۔
پولیس ذرائع کے مطابق چاروں بچیاں چاہتی تھیں کہ ان کے پاس بہت سا پیسہ آ جائے، بچیاں ہنجروال اورنج ٹرین اسٹاپ سے ٹرین پر بیٹھ کر گلشن راوی پہنچیں۔
مزید پڑھیں:ماڈل کالونی میں 11سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش ناکام بنادی گئی