پی آئی اے اور حبیب بینک کا معاہدہ، ٹکٹوں میں خصوصی رعایت کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PIA and HBL signed an agreement

کراچی:قومی ائیرلائن پی آئی اے اور پاکستان کے سب سے بڑے بینک حبیب بینک کے  در میان معائدہ طے پاگیا ۔معاہدے کی رو سے پی آئی اے تمام حبیب بینک کے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کو اندرون ملک اور بین الاقوامی ٹکٹوں کی خریداری پر 20 فیصد تک خصوصی رعایت دے گا۔

معائدے پر دستخط سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک اور صدر و سی ای او حبیب بینک اورنگزیب خان نے کئے جبکہ اس موقع پر معروف بینکار اور چئیرمین حبیب بینک سلطان علی الانا اور اعلی عہدیدار بھی موجود تھے ۔

پی آئی اے اور حبیب بینک کے تجارتی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں اور اس شراکت داری میں کئی طرح کے بینکنگ پراڈکٹس مثلا ملک بھر کی ترصیلات، ادائیگیاں، پے رول مینجمنٹ، پوائنٹ آف سیل مشینیں، اور تجارتی قرضہ جات شامل ہیں۔ دونوں اداروں نے اس کے علاوہ کچھ غیر ملکی معاملات جس میں سینڈیکیٹڈ ڈالر کثیر المیعادی فنانسنگ فسیلیٹی اور پی آئی اے کے جاتی کردہ سکوک بانڈز میں تعاون بھی جاری ہے۔

ملک میں صارفین کے سب سے بڑے نیٹ ورک ہونے کے حامل حبیب بینک کی پی آئی اے کے ساتھ شراکت داری سے ملک میں سیاحت کو  فروغ  دینے میں بہت مدد ملے گی۔ حکومت پاکستان کے وژن سے مطابقت رکھتے ہوئے پی ائی اے بھی ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے ایک بڑا نیٹ ورک ترتیب دے رہا ہے اور اس سہولت سے ایک بہت بڑا طبقہ سیاحت کی طرف راغب ہوسکے گا۔

مزید پڑھیں:اینگرو فرٹیلائزرز نے پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز میں 3ایوارڈز جیت لئے

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ایئر مارشل ارشد ملک نے دونوں ٹیموں کو ملک میں فضائی سفر میں نئی جدت  پیدا کرنے پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم حالیہ چیلنجز کے باوجود  آگے بڑھ رہے ہیں اور یہ صرف حبیب بینک جیسے قومی نوعیت کے اداروں کے ساتھ تعاون اور اتحاد کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے اور حبیب بینک فطری طور پر اتحادی ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ ہم ملک بھر میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے سا تھ کام کریں۔ انہوں نے HBL کے چیئرمین سلطان علی الانا کو پی آئی اے کا بہت مخلص دوست اور پاکستان کے کارپوریٹ و بینکاری سیکٹرز کا بڑا رہنما قرار دیا۔

محمد اورنگزیب، صدر اور سی ای او حبیب بینک نے اس موقع پراپنے  خیالات  کا  اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پی آئی اے کے ساتھ اس اسٹریٹجک شراکت داری میں شامل ہونے پر بہت مسرور ہیں۔ حبیب بینک کے پی آئی اے کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔ یہ شراکت داری ہمارے صارفین کے لیے سفری سہولیات کو مزید بہتر بنائے گا اور یہ پاکستان بھر میں سفر اور سیاحت کو فروغ دینے کے قومی ایجنڈے میں حبیب بینک کی طرف سے کاوش ہے۔

Related Posts