کراچی: ایم کیوایم پاکستان کے کنوئینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کچھ علاقوں میں تو لاک ڈاؤن میں سختی ہے اور کچھ میں سب کاروبار کھلا ہے، وزیراعظم آج فیصلہ کریں کہ کراچی کھول دیا جائے ہم خود شہرکھلوا لیں گے۔
کراچی کے تاجروں کے ساتھ بہادرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج ایک بار پھر اس ڈوبتے ہوئے کراچی کیلئے تاجروں کے ساتھ بیٹھے ہیں،کراچی میں کب کاروبار کھلنا ہے وہ کراچی کے منتخب نمائندوں کو کرنا ہے دادو کے نمائندوں کو نہیں کرنا،کراچی کا کاروبار چلتا ہے تو پاکستان چلتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے تاجروں جو بھی فیصلہ کریں گے ہم انکے ساتھ کھڑے ہونگے،دنیا بھر میں کورونا کی جو نئی لہر آئی ہے اس پر ہم سب کو تشویش ہے،وفاق اور صوبہ کراچی اور حیدرآباد کو آفت زدہ قرار دے،آپ کراچی سے پچھلے 50 سالوں میں جتنی قربانی چاہتے تھے ہم دے چکے،اب قربانی دینے کی باری آپکی ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تھوڑی دیر دکان کھلنے سے زیادہ رش ہوگا یا 24 گھنٹے کھلنے سے ہوگا، لوگوں کو بڑی بے شرمی سے کہا گیا کہ آپ ویکسین کروائیں وارنہ پولیس آپ سے پیسے لیگی، کراچی کے فیصلے کرنے کا حق کراچی کے مقامی افسروں کے سپرد کیا جائے ،فیصلہ کیا جائے کہ اس وباء کے موقع پر جو رشوت لے گا اسے معطل کرکے برطرف کیا جائے۔
مزید پڑھیں:ایک دن میں دس لاکھ ویکسین لگانے کا ہدف حاصل کرلیا،اسد عمر