بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دینے کے لیے اتفاق رائے ضروری ہے، فیصل جاوید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دینے کے لیے اتفاق رائے ضروری ہے، فیصل جاوید
بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دینے کے لیے اتفاق رائے ضروری ہے، فیصل جاوید

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز میں اتفاق رائے ناگزیر ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ہے کہ ” بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی پر اتفاق رائے پیدا کرنا ناگزیر ہے، بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والے انسان نہیں وحشی درندے ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید لکھا ہے کہ ” بچوں سے زیادتی کرنے والے درندوں کو نشان عبرت بنانا چاہیے، قانون سازی کے ساتھ ساتھ عمل درآمد، استغاثہ اور سزائیں بہت ضروری ہیں۔”

یہ بھی پڑھیں : اے ایس ایف کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی، بیرون ملک جانے والے ملزم سے 1کلو 116 گرام ہیروئن برآمد

Related Posts