ڈرامہ سیریل جلن میں اہم کردار ادا کرنے والی فنکارہ عریبہ حبیب کی بات پکی ہوگئی جس پر ساتھی فنکاروں نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ عریبہ حبیب نے جلد شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کر لیا جس کی خوشخبری سوشل میڈیا پر عریبہ حبیب نے مداحوں کو خود سنائی۔
یہ بھی پڑھیں: ویکسین نہ لگواتی تو کیا ہوتا؟ اُشنا شاہ کورونا میں مبتلا ہوگئیں
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ عریبہ حبیب کی سعدین عمران شیخ کے ساتھ منگنی ہوئی جبکہ نئے نویلے جوڑے نے جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ عریبہ حبیب نے منگنی کی تقریب کی تصاویر شیئر کیں جس میں ان کے اہلِ خانہ دوست احباب اور ساتھی فنکار شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈرامہ سیریل تمہارے حسن کے نام پرعمران عباس کا شاعرانہ تبصرہ
دیپک پروانی اور حسین کے ڈیزائن کیے گئے ڈریسز سے بھرپور تقریب میں علی جویری کی دیدہ زیب جیولری استعمال کی گئی جبکہ اداکارہ کا میک اپ نتاشا علی لاکھانی نے کیا تھا۔
انسٹا گرام پر تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ ہی مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ساتھی فنکارہ عائزہ خان، منال خان، ماورا حسین اور سنیتا مارشل نے عریبہ حبیب کو بات پکی ہونے کی مبارکباد پیش کی ہے۔
خیال رہے کہ شوبز انڈسٹری میں پاکستانی کلچر شامل ہوتا جارہا ہے۔ عریبہ حبیب نے فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم پر بات پکی ہونے کی خوشخبری سناتے ہوئے الحمدللہ کے الفاظ ادا کیے۔
قبل ازیں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہروز سبزواری اور اہلیہ صدف کنول نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ شوہر اور بیوی کو ایک دوسرے کی عزت کرنی چاہئے۔
شہروز سبزواری اپنی شریکِ حیات کے ہمراہ حال ہی میں ایک شو میں شریک ہوئے اور شوہر اور بیوی کے حقوق و فرائض کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ سوال کیا گیا کہ صدف کیسی اہلیہ ہیں اور شادی سے متعلق آپ دونوں کے کیا اصول ہیں؟
مزید پڑھیں: شوہر اور بیوی کو ایک دوسرے کی عزت کرنی چاہئے۔شہروز، صدف