کراچی کے پارکوں اور کھیل کے میدانوں سے قبضے ختم کروائیں گے، حنید لاکھانی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hunaid Lakhani visits Gulshan Cricket Ground with Shahid Afridi and Alamgir Khan

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پورے ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیئے اقدامات اٹھا رہے ہیں ،کراچی کے پارکوں اور کھیل کے میدانوں سے قبضے ختم کروائیں گے۔

کھیلوں کی میدانوں کے لیئے وفاقی حکومت کی اولین ترجیح کراچی ہے کیونکہ کراچی کے زیادہ تر علاقوں کی حالت یہ ہے کہ لاکھوں کی آبادی کے باوجود عوام کے لیئے ایک بھی کھیل کا میدان نہیں ہے، ان خیالات کاا ظہار انہوں معروف کرکٹر و سابق قومی کرکٹ ٹیم کپتان شاہد خان آفریدی اور این اے 243کے ایم این اے عالمگیر خان کے ساتھ گلشن اقبال بلاک 6میں نئے تیارہونے والے کرکٹ گراؤنڈ کے دور ے کے موقع پر کیا۔

حنید لاکھانی نے کہا کہ شہر قائد میں کھیلوں کے میدانوں پر قبضہ مافیا سانپ بن کر بیٹھا ہوا ہے، گلشن اقبال میں موجود یہ گراؤنڈ بھی ایک طویل عرصے سے ٹینکر مافیا کے قبضے میں تھا جسے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ان قبضہ گروپوں سے خالی کروایا گیا ہے اور الحمد اللہ بہت جلد وزیراعظم کے خصوصی فنڈ سے یہ گراؤنڈ آباد ہونے جارہا ہے جہاں اس گراؤنڈ کی از سرنو تعمیر کا سلسلہ بھی تیزی سے جاری ہے۔

مزید پڑھیں:ویکسین لگوانے کیلئے آئے لوگوں پر پولیس کاتشدد قابل مذمت ہے، خرم شیر زمان

اس سلسلے میں ہم سمجھتے ہیں کہ یہ گراؤنڈ گلشن اقبال کے نوجوانوں کے لیئے وزیراعظم کی جانب سے کسی تحفے سے کم نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کراچی کے پارکوں اور گراؤنڈز پر مافیا کے قبضے ختم کروائے گی کراچی صرف پاکستان کا بڑا شہر ہی نہیں ہے بلکہ کھیلوں کے حوالے سے بھی اس شہر نے پاکستان کو بہترین کھلاڑی بھی دیئے ہیں۔

کراچی پاکستان کا ایک بہترین اور شاندار شہر ہے لیکن بدقسمتی ہے اس شہر کی یہاں جس بھی پارٹی کی حکومت آئی اس نے شہر یوں کے فلاح اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے، انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی شہریوں کو پر فضا اور صحت افزا ماحول فراہم کرنے کے لیئے کام کر رہی ہے اور شہر کے تمام پارکس اور کھیل کے میدانوں سے قبضے ختم کروائیں گے۔

Related Posts