ترکی، 6 صوبوں میں خوفناک آتشزدگی، بھاری نقصان پر وزیراعظم کا اظہارِ افسوس

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ترکی، 6 صوبوں میں خوفناک آتشزدگی، بھاری نقصان پر وزیراعظم کا اظہارِ افسوس
ترکی، 6 صوبوں میں خوفناک آتشزدگی، بھاری نقصان پر وزیراعظم کا اظہارِ افسوس

انقرہ/ اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ترکی کے 6 صوبوں میں خوفناک آتشزدگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے ، جبکہ آگ بھڑک اٹھنے کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ترکی میں 4 روز قبل لگنے والی آگ نے ملک بھر میں تباہی پھیلا دی۔ سیاحتی مقامات سمیت 6 صوبے آگ کی لپیٹ میں ہیں۔ ہنگامی اداروں نے گزشتہ روز تک 4افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جبکہ آگ انطالیہ کے مشرق میں 75کلومیٹر دورکم گنجان آباد علاقے میں ایک ریزورٹ سے 6صوبوں میں پھیلی۔

مشرقی یورپی سیاحوں میں مقبولیت کے حامل ریزورٹ سے پھیلنے والی آگ ابتدائی طور پر ساحلی علاقے میں پھیلی جسے بجھانے کی کوشش میں 25 سالہ نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔ زخمی ہونے والے 183افراد ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ ترک وزارتِ زراعت کے مطابق جنوبی ساحل پر نئی آگ لگنے کے باعث ہوٹل خالی کرایا گیا۔

رواں ہفتے بدھ اور جمعرات کے روز ترکی میں 53 آتشزدگی کے واقعات رونما ہوئے جن میں سے اکثر پر قابو پالیا گیا۔ آگ بجھانے کے عمل میں 3 جہاز، 38 ہیلی کاپترز اور 4000 فائر فائٹرز حصہ لے رہے ہیں۔جنگلات میں لگنے والی آگ سے سیکڑوں مویشی ہلاک ہوگئے جبکہ ترکی کا 120 ایکڑ سے زائد زرعی رقبہ تباہ ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم مصیبت کی اس گھڑی میں ترکی کی حکومت اور عوام کے شانہ بشانہ ہیں اور جنگلات میں بھڑک اٹھنے والی خوفناک آگ کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے المناک ضیاع پر ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے برادر اسلامی ملک ترکی کے عوام اور حکومت سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والی آتشزدگی پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں ترک حکومت اور عوام کو درکار ہر مدد اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔فواد چوہدری

Related Posts