بے شمار ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے عدنان صدیقی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وائرس کے کیڑے نے کاٹ لیا، عدنان صدیقی کا کورونا میں مبتلا ہونے پر مزاحیہ انداز
وائرس کے کیڑے نے کاٹ لیا، عدنان صدیقی کا کورونا میں مبتلا ہونے پر مزاحیہ انداز

میرے پاس تم ہو  اور عروسہ سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکار عدنان صدیقی کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں عروسہ، پل دو پل، چھوٹی سی کہانی اور میری ذات ذرۂ بے نشاں سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کرنے والے عدنان صدیقی نے کہا کہ مجھے بھی ایک کیڑے نے کاٹ لیا ہے لیکن یہ محبت کا کیڑا نہیں۔

انسٹاگرام پیغام میں اداکار عدنان صدیقی نے کہا کہ مجھے دراصل وائرس کے کیڑے نے کاٹا ہے۔ کورونا کا ٹیسٹ کرایا تھا جس کا نتیجہ مثبت نکلا۔ اچھی بات یہ ہے کہ علامات متوسط درجے کی ہیں، شدید نہیں۔ جس کے بعد میں نے خود کو فوراً قرنطینہ کر لیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1)

پیغام میں سائبان، یادیں، ملاقات اور دل تیرے نام سمیت متعدد ڈراموں میں کام کرنے والے 51 سالہ پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے کہا کہ گزشتہ ہفتے میرے ساتھ جتنے بھی لوگ رابطے میں رہے ہیں، وہ سب ایک بار کورونا کا ٹیسٹ کروا لیں۔

واضح رہے کہ رواں برس مئی کے دوران عدنان صدیقی کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے کے بعد یہ کہہ چکے ہیں کہ ویکسینیشن کو مکمل طور پر مسترد کرنے کی بجائے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔ 

قبل ازیں اداکار عدنان صدیقی نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کرنے پر ردِ عمل دیتے ہوئے بھارت کو اپنے اندر قوتِ برداشت کی سطح میں اضافے کا مشورہ دے دیا۔ 

عدنان صدیقی نے رواں برس کی ابتدا میں اداکارہ میرا سیٹھی کے آن لائن شو میں بھارت کی پاکستانی فنکاروں پر لگائی جانے والی پابندی کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ بھارتیو! اپنا برداشت کا لیول بڑھاؤ۔

مزید پڑھیں: اداکارعدنان صدیقی نے بھارتیوں کو قوت برداشت بڑھانے کا مشورہ دے دیا

Related Posts