پاکستان میں کورونا کے 2579 کیسز رپورٹ ،مزید40 اموات

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Corona in pakistan

کراچی: پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ 40افراد اموات کی وادی میں اترگئے جبکہ موذی وباء نے مزید 2579 شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2579 افراد میں کورونا کی تشخیص کے بعدمثبت کیسزکی تعداد بڑھ کر 996451 ہوگئی ہے جبکہ 40اموات کے بعد ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 22888 ہوگئی۔

دوسری جانب امریکی کمپنی کی تیار کردہ فائزر ویکسین کی مزید کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق 14 ہزار خوراکوں پر مشتمل فائزر ویکسین کی کھیپ غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے اسلام آباد پہنچی،اسلام آباد ایئرپورٹ پرمعلقہ حکام نے فائزر ویکسین ای پی آئی کے حوالے کردی۔

مزید پڑھیں:نئے ڈیلٹا وائرس کیخلاف کورونا ویکسین کتنی موثر ہوسکتی ہے ؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائزر ویکسین کو ای پی آئی کے مرکزی گودام میں منتقل کیا گیا جہاں اسے الٹرا کولڈ چین فریج میں رکھا گیا ۔یاد رہے کہ پاکستان نے فائزر کے ساتھ 13 ملین خوراک خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔ کوکس کمپنی نے گذشتہ ماہ پاکستان کو 1600 خوراکیں فراہم کی ہیں ۔

گزشتہ روز این سی او سی نے کہا تھا کہ بیرون ملک جانے والے افراد اور طلبا کیلئے موڈرنا ویکسین کی وافرمقدار ویکسی نیشن سینٹرز کو مہیا کر دی گئی ہے۔

عید کے موقع پر این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ احکامات اور عید کی نماز اور قربانی کے حوالے سے مخصو ص ایس او پیز پر عمل درآمد کو نہایت اہم قرار دیاگیا، اس ضمن میں تمام صوبوں کی انتظامیہ کو ایس او پیز پہ عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کی گئی ہیں

Related Posts