لاہور:معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ عالمی میڈیا نے مریم کے والداور اسرائیل کاگٹھ جوڑبے نقاب کردیا۔ نوازشریف اسرائیل کے ساتھ سرکاری حکام اور عمران خان کے فون ہیک کرتے رہے۔
معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کل مریم صفدر عمران خان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتی رہیں۔
عالمی میڈیا نے پھرانکے والداور اسرائیل گٹھ جوڑ کو بے نقاب کردیا، اسرائیل کیساتھ نوازشریف، سرکاری حکام،عمران خان کے فون ہیک کرتے رہے۔
مودی اسرائیل کے ساتھ ملکر اپنی اپوزیشن کے فون ہیک کرتا رہا،ڈاکٹر شہباز گل نے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ ایک بار پھر پکڑی گئیں، محترمہ صرف تب سچ بولتی ہیں، جب نہیں بولتیں۔
مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی کا روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ منشیات، کفن اور قبر میں تبدیل ہوچکا، حلیم عادل