ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کردوں کوکچلنے کی دھمکی دے دی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Turk president
ترک صدر طیب اردوان کی کردوں کوکچلنے کی دھمکی

انقرہ : ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے دھمکی دی ہے کہ شمال مشرقی شام میں امریکا اور تْرکی کے بفر زون کے قیام پراتفاق رائے پر کرد جنگجوؤں نے عمل درآمد کرتے ہوئے علاقہ خالی نہ کیا تو ترکی انہیں بری طرح کچل دےگا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان کا ایک تقریر میں کہناتھاکہ اگر منگل کی شام تک کرد ملیشیا نے علاقہ خالی نہ کیا تو ہم لڑائی دوبارہ شروع کردیں گے۔ ہم یہ آپریشن وہیں سے شروع کریں گے جہاں ختم کیا تھا۔

ادھر شامی ڈیموکریٹک فورسز کے کمانڈر مظلوم عبدی نے غیر ملکی خبررساں ادارے کو ایک بیان میں ترکی پر الزام لگایا ہے کہ ترکی شمال مشرقی شام کے شہر راس العین سے کرد جنگجوؤں کی واپسی کو روک رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکی فوجیوں، زخمیوں اور شہریوں کو راس العین سے انخلاء سے روکنےکی کوشش کر رہا ہے۔

اگر ہمیں گھیر کرمارنے کی کوشش کی گئی تو ہم اپنے خلاف سازشوں کا جواب دیں گے۔ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ ترکی اور امریکا کے درمیان ہمارے خلاف کیا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔

ادھر شامی ڈیموکریٹک فورسز کے میڈیا سینٹر کے ڈائریکٹر مصطفیٰ بالی نے ہفتے کی شام ایک ویڈیو شائع کی جس میں انقرہ کے وفادار مسلح دھڑوں میں سے ایک نے راس العین میں شامی ڈیموکریٹک فورس کے عناصر کو ذبح کرنے کی دھمکیاں دیتے سنا جا سکتا ہے۔ ترک نواز مسلح گروپ کا کہنا ہے کہ ہم تمہیں ذبح کرنے آ رہے ہیں۔

Related Posts