امن بحال ہوچکا، دنیا پاکستان کو زیادہ عزت و احترام دے، جوناتھن ڈیوڈ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

A retired British Army officer
امن بحال ہوچکا، دنیا پاکستان کو زیادہ عزت و احترام دے، جوناتھن ڈیوڈ

لندن: برطانوی ریٹائرڈ میجر جنرل جوناتھن ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امن بحال ہو چکاہے اوراس اکا زیادہ سہرا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو جاتا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ دنیا پاکستان کو زیادہ عزت اور احترام دے۔

پاکستان میں سرحدوں پر باڑ، ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ، برطانوی شاہی جوڑے کی آمدپاکستان میں امن بحالی کا مظہرہے، اب پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیااوراس سب کچھ کے پیچھے جنرل قمر جاوید باجوہ کی انتھک محنت ہے،دنیا پاکستان کو اب عزت و احترام دے۔

معروف میگزین اسپیکٹیٹر میں اظہار خیال کرتے ہوئے برطانوی ریٹائرڈ میجر جنرل کا کہنا تھا کہ دس سال پہلے پاکستان کو اندرونی محاذ پر بڑے چیلنجزکا سامنا تھا، لاکھوں افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کا سامنا تھا۔

جنرل قمرجاویدباجوہ کی سرپرستی میں پاکستان سے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کردیا گیا، 833 کلومیٹر طویل سرحد پر باڑ اور 700 قلعے بن چکے، سی سی ٹی وی اور سینسر آلات بھی جلد نصب ہو جائیں گے، ان تمام اقدامات کے پیچھے آرمی چیف کی انتھک محنت ہے۔

جنرل قمر جاویدباجوہ نے یمن، سعودی عرب اور ایران میں کشیدگی کم کرانے اور افغانستان میں امن کے لیے کلیدی کردار ادا کیا، جنرل قمر جاویدباجوہ کے کردار، سوچ اور خدمات کے اعتراف پر وزیر اعظم عمران خان نے ان کی مدت ملازمت تین سال بڑھائی، وزیراعظم اور آرمی چیف کی سوچ صرف پاکستان کی ترقی ہے۔

سابق برطانوی فوجی افسر کا کہنا تھا کہ امن ایک نعمت، پرسکون ذہن کی علامت، خیرسگالی کا اظہار، اعتماد اور انصاف کی فراہمی کا نام ہے، وزیراعظم پاکستان عمران خان اور جنرل قمرجاوید باجوہ میں یہ تمام خوبیاں پائی جاتی ہیں۔

Related Posts