سندھ اپنا پانی چوری کسی صورت قبول نہیں کرے گا،اسماعیل راہو

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh buys 120,000 tonnes of wheat: Ismail Rahu
v

کراچی:ارسا کا سی جی کینال پر پنجاب کوبجلی گھربنانے کی اجازت دینے پر سندھ حکومت نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ارسا اپنا تعصبی فیصلہ واپس لے،فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو ہر فورم پراحتجاج کیاجائیگا۔

وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ارسا اپنی حدود میں رہ کرکام کرے صوبوں میں مداخلت کرنے سے باز رہے۔سندھ چشمہ،جہلم کینال پر پنجاب کو بجلی گھر بنانے نہیں دے گا۔

انہوں نے کہا کہ ارسا کو کوئی اختیار نہیں ہے کہ سندھ کے کاموں میں مداخلت کرے۔ارسا کے اس فیصلے کو سندھ حکومت مسترد کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ کو پہلے ہی پانی کی قلت کا سامنا ہے،ارسا کی جانب سے صوبے کو بنجر بنانے کی سازش کی جاری ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے شرمناک عمل ہے۔سندھ اپنا پانی چوری کسی صورت قبول نہیں کرے گا۔وفاق نے سندھ صوبے کے ساتھ مذاق بنارکھا ہے۔

اسلام آباد میں بیٹھا سازشی ٹولہ آئے دن سندھ کے خلاف فیصلے کرتا رہتا ہے،18 ویں ترمیم کے بعد صوبے خودمختارہیں، سندھ کی اجازت کے بغیر پنجاب بجلی گھر نہیں بنا سکتا۔

اسماعیل راہو نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ارسا سندھ کا پانی چوری کرنے میں بھی ملوث ہے،نیازی حکومت اوراس کے اتحادی سندھ کیخلاف سازشیں کررہے ہیں،سازشیں کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔

Related Posts