سوات، دیر اور شانگلہ سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوات، دیر اور شانگلہ سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
سوات، دیر اور شانگلہ سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن میں سوات، دیر اور شانگلہ سمیت مختلف علاقے شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج دن کے وقت سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، شہری کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔

سوات کے علاوہ لوئر دیر، تیمر گرہ، خال، واڑی اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مختلف علاقوں میں زلزلے کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا۔

لوئر دیر، تیمر گرہ، خال اور واڑی کے علاوہ اپر دیر اور شانگلہ کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث عوام میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل صوبہ بلوچستان کے علاقے ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق  گزشتہ ماہ 19 جون کے روز بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی۔ لوگوں کی بڑی تعداد کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

مزید پڑھیں: ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ

قبل ازیں اسلام آباد، سوات، بٹگرام، مانسہرہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، سوات، بٹگرام، مانسہرہ اور گردو نواح میں گزشتہ ماہ 17 جون کے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جبکہ مری ایبٹ آباد میں بھی زلزلہ آگیا۔

گزشتہ ماہ زلزلہ پیما مرکز پر زلزلے کی شد ت4.4ریکارڈ کی گئی، لوگ گھروں سے کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے باہر نکل آئے اور دعائیں مانگنے لگے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس

Related Posts