اداکارہ مہوش حیات نے برطانوی شہزادہ ولیم کو پرنس چارمنگ قراردیدیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mehwish Hayat meets with Prince William
اداکارہ مہوش حیات نے برطانوی شہزادہ ولیم کو پرنس چارمنگ قراردیدیا

لاہور : معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ شاہی مہمانوں سے ملنا بہت بڑا اعزاز تھا، ولیم اصل میں پرنس چارمنگ ہیں ، شاہی جوڑے کے دورے سے دنیا کو پاکستان کی مثبت شکل نظر آئیگی نہ کہ وہ جو میڈیا دکھاتاہے۔

اداکار مہوش حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے شاہی مہمانوں سے ملاقات کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہی مہمانوں سے ملنا بہت بڑا اعزاز تھا، ولیم اصل میں پرنس چارمنگ ہیں اور وہ اس تقریب کا حصہ بن کر بے حد خوش تھے۔ انہوں نے لکھا کہ امید ہے اس دورے کے بعد دنیا کو پاکستان کی مثبت شکل نظر آئے، نا کہ وہ جو میڈیا دکھاتا ہے۔

Related Posts