پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر کپتان سرفراز احمد کی اہلیہ نے کہا ہے کہ سرفراز کو کپتانی سے ہٹائے جانے کا افسوس نہیں ہے جبکہ وہ جلد بھرپور کم بیک کریں گے۔
سابق کپتان سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت نے بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، اس لیے فیصلے پر ہم نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی وفدکانیشنل اسٹیڈیم کادورہ ،سیکورٹی انتظامات پراظہاراطمینان
سرفراز احمد کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے خوش بخت نے کہا کہ ان کی عمر ابھی 32 سال ہے۔ ریٹائر ہونے کی کوئی وجہ بھی ہونی چاہئے۔ کیا بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان دھونی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا؟
خوش بخت کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کی ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی سے آؤٹ ہونے کی خبر ہمیں معلوم تھی۔ ہمیں 3 دن پہلے سے پتہ تھا کہ ان کی جگہ کسی اور کو کپتان لایا جائے گا لیکن ہم پی سی بی فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین احسان مانی نے اظہر علی اور بابر اعظم کیلئے نیک تمناؤں کاااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سرفراز احمد کو قیادت سے ہٹانا مشکل فیصلہ تھا۔
چیئرمین پی سی بی احسان مانی کاکہناتھا کہ سرفراز احمد ایک بہادر کھلاڑی ہیں ، امید ہے وہ جلد قومی کرکٹ ٹیم کے رنگوں میں رنگے دیکھائی دیں گے،دونوں فارمیٹ میں پاکستان کے نائب کپتان کا فیصلہ جلد کردیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: سرفراز احمد کو قیادت سے ہٹانا مشکل فیصلہ تھا، چیئرمین پی سی بی احسان مانی