کیوی کرکٹ ٹیم 18 برس بعد پاکستان میں سیریز کھیلنے کے لئے پرامید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیوی کرکٹ ٹیم 18 برس بعد پاکستان میں سیریز کھیلنے کے لئے پرامید
کیوی کرکٹ ٹیم 18 برس بعد پاکستان میں سیریز کھیلنے کے لئے پرامید

پاکستانی کرکٹ شائقین کے لیے ایک بڑی خوشخبری، نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کے دورے کے لیے پر امید ہیں۔

ڈیوڈ وائٹ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 18 برسوں کے بعد ستمبر اکتوبر میں پاکستان میں وائٹ بال کرکٹ سیریز کھیلے گی۔ کیوی ٹیم کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل دورے کے لیے وہ بہت زیادہ پرامید ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے ایک انٹرویو کے اس بات کا انکشاف کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ مل کر دورے کے حوالے سے تفصیلات طے کر رہے ہیں۔

ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ پاکستانی حکومت کی ایجنسیز کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں اب تک سب اچھا ہے ہمیں سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے یقین دہانی کرائی جا رہی ہے، ہم پراعتماد ہیں ہم پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ستمبر اکتوبر میں پاکستان اور نیوزی لینڈ نے وائٹ بال کرکٹ سیریز کھیلنا ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 برسوں کے بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے دلیرانہ فیصلوں سے اپوزیشن کو سانپ سونگھ گیا ہے، فردوس عاشق اعوان

Related Posts