ابو ظہبی: پاکستان سپرلیگ 6 کے فائنل میں ملتان سلطان نے پشاور زلمی کو 47 رنز سے ہراٹرافی اپنے نام کرلی،ملتان سلطانز کے صہیب مقصود کو مین آف دی میچ، مین آف دی ٹورنامنٹ اور ایونٹ کے بہترین بلے باز کا اعزاز بھی لے اڑے۔
ابوظہبی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 6 کے فائنل میں ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 206 رنز بنائے جبکہ پشاور زلمی کی پوری ٹیم 9 وکٹ کے نقصان پر 159 رنز ہی بناسکی۔
ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور حضرت اللہ زازئی نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا تاہم بدقسمتی سے 42 رنز پر دونوں کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ کامران اکمل 36 اور زازئی 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ جوناتھن ویلز بھی 6 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے اورپشاور کی مزاحمت 159 رنز پر دم توڑ گئی۔
مزید پڑھیں: کیا صہیب مقصود، حیدر علی کی جگہ بہتر متبادل ہوسکتے ہیں؟