ابوظہبی: قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز حیدر علی کورونا پروٹوکولز کی خلاف ورزی کے باعث دورہ انگلینڈ سے باہر ہوگئے، صہیب مقصود کو دوبارہ قومی ٹیم میں شمولیت کا موقع مل گیا۔
پاکستان سپرلیگ کے چھٹے ایڈیشن کے فائنل سے قبل دونوں مد مقابل ٹیموں کے درمیان میچ سے پہلے ہی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ صہیب مقصود نے جیت لیا۔
پشاور زلمی کے حیدر علی کورونا پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر دورہ انگلستا ن کیلئے قومی کرکٹ ٹیم سے باہر ہوئے تو مدمقابل ملتان سلطان کے صہیب مقصود کو دوبارہ قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔
مزید پڑھیں: پشاور زلمی کو فائنل سے پہلے بڑا جھٹکا، حیدر علی اور عمید آصف میچ سے باہر