ریکوڈک کیس،عالمی ادارے کاپاکستان کوجرمانہ معاف کرنے پراتفاق

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

reko diq case
ریکوڈک کیس،عالمی ادارے کاپاکستان کوجرمانہ معاف کرنے پراتفاق

پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کاکہنا ہے کہ ریکوڈک کیس کے معاملے پر کارکے کمپنی سے پاکستان پر عائد ایک ارب 60 کروڑ ڈالر کا جرمانہ معاف کرنےپراتفاق کرلیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کردیا، انہوں نےکہا کہ ریکوڈک معاملے پر بیک ڈور ڈپلومیسی شروع ہوگئی ہے جس سے معاشی محاذ پر پاکستان کے لئے مثبت اور بڑی کامیابی ملے گی۔

معروف قانون دان کا کہنا تھا کہ کار کے سے متعلق پاکستان پر 1 ارب 60 کروڑ ڈالرکاجرمانہ عائد کیا گیا تھا جسے کمپنی معاف کرنے پر رضا مند ہوگئی ہے۔

بابر اعوان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ یہ جرمانہ کارکے پاور پلانٹ کیس میں ترکی کی کمپنی کو ادا کیا جانا تھا جو عالمی ثالثی ادارے نے عائد کیا تھا۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ریکوڈک کیس میں پاکستان پر 6.2 ارب ڈالر جرمانہ کیا گیا تھا، اس معاملے پر بیک ڈور ڈپلومیسی شروع ہوئی اور وزیر اعظم عمران خان کی وطن واپسی کے بعد دو طرفہ رابطے بھی ہوئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ریکورڈک بورڈ آف گورنرز سمجھتا ہے کہ پاکستان میں شفاف حکومت اور ایماندار وزیراعظم ہے، انشاء اللہ ! ریکوڈک چلے گا اور دوڑےگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم کی زیر قیادت ہونے والے اجلاس میں ایران گیس پائپ لائن سے متعلق فیصلے کیے گئے، ایران نے گیس منصوبے پر 5 سال تک کیس نہ کرنےکی یقین دہانی کرادی، جلد ہی پاکستان میں سستی گیس فراہم کی جائے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نےریکوڈک کیس میں عدالتی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کی درخواست دی تھی،رواں سال جولائی میں انٹرنیشنل کورٹ آف سیٹلمنٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپیوٹ نے ریکوڈک کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان پر بھاری جرمانہ عائد کرتے ہوئے اربوں ڈالر کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

Related Posts