کراچی:4دنوں میں ایل پی جی کی قیمت میں 16اعشاریہ 09روپے فی کلو، 191 اعشاریہ 93 گھریلو سلنڈر اور 756اعشاریہ75روپے کمرشل سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔
فاؤنڈر چیئرمین ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی عرفان کھوکھر کاکہنا ہے کہ اب ایل پی جی 155روپے فی کلو 1829روپے گھریلوسلنڈراور7037روپے کمرشل سلنڈر دستیاب ہے،گلگت بلتستان میں ایل پی جی 170روپے فی کلو،2000روپے گھریلو سلنڈراور 7720روپے میں فروخت ہو گا۔
30جون سے ایل پی جی کی قیمت میں 10سے15روپے فی کلو اضافہ ہو گا۔ایل پی جی پیدارواری اداروں کی گیس درآمد بند کرنے کی6ماہ سے کی جانے والی سازش کامیاب ہونے کے بعداب گرمیوں میں بھی ایل پی جی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئی ہے، آئندہ دنوں میں قیمتیں آسمانوں سے باتیں کریں گی۔
ایل پی جی صارفی قیمت غریب صارفین کی پہنچ سے باہرہوگئی،آئندہ دنوں میں گیس میسر ہونے سے بھی قاصر ہوگی۔پاکستانی عوام پہلے ہی مہنگائی سے عاجزہیں، گیس صارفی قیمت میں اضافے سے غریب عوام کے چولہے بھی ٹھنڈے ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں: ایل پی جی کی قیمت میں 24 گھنٹوں کے دوسری بار 5 روپے فی کلو اضافہ