پاکستان میں کئی نصاب رائج ہیں ،سب کو اکٹھا کر کے ایک قومی نصاب بن رہا ہے، شفقت محمود

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لوکل باڈیز الیکشن میں پی ٹی آئی کامیاب ہو گی،شفقت محمود
لوکل باڈیز الیکشن میں پی ٹی آئی کامیاب ہو گی،شفقت محمود

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ پاکستان میں کئی نصاب رائج ہیں ،سب کو اکٹھا کر کے ایک قومی نصاب بن رہا ہے، آئندہ سال نافذ ہو جائیگا ، ٹیچرز ٹریننگ کیلئے بھی کام کر رہے ہیں، 700 اساتذہ ہائر کیے ہیں، اساتذہ کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں ۔

جمعہ کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ماڈل کالج ایف ایٹ ون میں کشمیر بلاک کا افتتاح کر دیا ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ ایک نیا بلاک کالج میں بن رہا ہے ،اسد عمر اور دیگر کی کاوش کا نتیجہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مجھے اسد عمر کے حلقہ میں کام کرنے کا موقع ملا ،ہم تعلیمی اصلاحات لا رہے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ اسلام آباد کے سکولوں میں سہولیات کی کمی کو پورا کرنے کے لیے 80 کڑور کا پی سی ون بنایا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ٹیچرز ٹریننگ کیلئے بھی کام کر رہے ہیں، 700اساتذہ ہائر کیے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اسکولوں سے باہر بچوں کوا سکولوں میں لا رہے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان میں کئی نصاب رائج ہیں ان سب کو اکٹھا کر کے ایک قومی نصاب بن رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگلے سال سے ایک نصاب رائج ہو جائے گا اور یہ اہم پیش رفت ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ اس موقع پر اساتذہ کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ سرکاری اسکولوں میں کپیسٹی کی کمی ہے ،اسے پورا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شفقت محمود اس پر کام کر رہے ہیں اور ہم مشکور ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں یکساں تعلیمی نظام لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Related Posts