وزیر اعظم عمران خان سے علماء وفد کی ملاقات، مدارس اصلاحات پر گفتگو

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان سے علما وفد کی ملاقات، مدارس اصلاحات پر گفتگو
وزیر اعظم عمران خان سے علما وفد کی ملاقات، مدارس اصلاحات پر گفتگو

وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں علماء کے وفد نے ملاقات کی  جس کے دوران پورے ملک میں مدارس کے حوالے سے اصلاحات پر اہم گفت و شنید ہوئی۔

حکومت کے مطابق وزیر اعظم عمران خان دینی مدارس میں اصلاحات کے حوالے سے علمائے کرام کو اعتماد میں لیں گے اور انہیں اپنا مؤقف بتائیں گے، جبکہ اس حوالےسے علمائے کرام سے رائے بھی لی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان حکومت کی خامیوں کی نشاندہی کریں، دھرنا نہ دیں۔شیخ رشید احمد

وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی اس اہم ملاقات میں علمائے کرام مدارس اصلاحات کے حوالے سے انہیں اپنے تحفظات اور تجاویز سے آگاہ کریں گے جس سے اصلاحی عمل میں مدد ملے گی۔

اس موقعے پر وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری، معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور نعیم الحق بھی موجود تھے۔

یادرہے کہ ایک روز قبل  وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے معلوم ہے یہ پہلی اسمبلی ہے جو ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے، مولانا فضل الرحمن کے لوگ میرٹ پر آگئے تو ان کو بھی قرضہ دینگے۔قرضہ میرٹ پر ملے گا ،کوئی سفارش نہیں چلے گی۔

عمران خان نے کہا کہ  ملکی حالات خراب ہونے کی سب سے بڑی وجہ سفارش اور کرپشن ہے، ملک تب ترقی کرے گا جب سفارش اور کرپشن نہیں ہوگی، مدرسے کے بچوں کو اپنا بچہ سمجھنا ہے، دینی تعلیم کے ساتھ سائنسی تعلیم بھی دلوائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  ہم نے مدرسوں کے علماء سے ملاقاتیں کی ہیں ،ملک میں یکساں تعلیمی نظام لائیں گے،ایک بٹن دبانے سے تبدیلی نہیں آتی، حکومت اور قوم کی کوشش سے نیا پاکستان بنے گا۔

مزید پڑھیں: یہ پہلی اسمبلی ہے جو ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے، وزیر اعظم عمران خان

Related Posts