ممبئی: بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف مصنف اور ہدایتکار جاوید اختر اور ان کے دوست سلیم خان کی زندگی پر ان کے بچے زویا اختر ، سلمان خان اور فرحان اختر ڈاکومنٹری بنائیں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق زویا اختر دو سال سے اپنے والد جاوید اختر اور ان کے دوست سلیم خان کی زندگی پر بنائی جانے والی ڈاکومنٹری سے متعلق تمام حقائق یکجا کر رہی ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ زویا کو لگتا ہے کہ سلیم-جاوید کی جوڑی نے ہندی فلم انڈسٹری میں رائٹر کو ایک نیا تحفہ دیا ہے اور ان کی حصولیابیاں عوام کے سامنے آنی چاہیے۔
“اینگری ینگ میں” کے نام سے بننے والی ڈاکومنٹری کی ہدایتکاری نمرتا راؤ دیں گی۔ دستاویزی فلم ” اینگری ینگ مین ” کا سلوگن 70 کی دہائی کے ہیرو امیتابھ بچن سے متاثر ہو کرلیا گیا۔
اس دستاویزی فلم کو تین بینرز کے تحت مشترکہ منصوبے کے طور پر تیار کیا جائے گا۔ سلمان خان فلمز۔ ایکسل انٹرٹینمنٹ اور ٹائیگر بے بی پروڈکشن کمپنیاں ڈاکومنٹری تیار کریں گی۔
زویا پہلے اس ڈاکیومنٹری کو سنیما گھروں میں ریلیز کرنا چاہتی تھیں لیکن اب اسے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جا سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بیلی ایلیش ایمزون کے پرائم ڈے شو میں پرفارم کریں گی