پی آئی اے کے ملازمین، افسران تنخواہ اور پنشنرز اپنی پنشن کے لئے رل گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پی آئی اے کے ملازمین کو15 تاریخ گزرنے کے باوجود بھی تنخواہ نہ مل سکی۔پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن(پی آئی اے)کے مالی حالات یا انتظامی نااہلی کے باعث ملازمین تنخواہوں کے لئے رل گئے۔

موجود ماہ کی15 تاریخ گزرنے کے باوجود بھی تنخواہ نہ مل سکی۔ایئر لائن کے ملازمین کی تنخواہوں میں بھی گزشتہ چھ سال سے اضافہ نہ ہوا۔

ملازمین، افسران تنخواہ اور پنشنرز اپنی پنشن کے لئے رل گئے۔انتظامیہ بہتری کے دعوؤں کے باوجود ہر ماہ کی یکم تاریخ کو تنخواہوں کی ادائیگی میں مسلسل ناکام ہے۔

میڈیکل سمیت مختلف سہولتوں میں کمی کے باعث ملازمین کو روز مرہ کے اخراجات کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے۔ملازمین کی بیوائیں بھی کم از کم ایک ہزار پینشن کیلئے بھی انتظار کے لئے مجبور ہیں۔

مزید پڑھیں: اتحاد ایئرویز کی پاکستانی مسافروں پر سفری پابندیوں میں 7جولائی تک توسیع

تنخواہوں کی بروقت ادائیگی نہ ہونے سے ملازمین گھر کے کرایوں سمیت بچوں کے تعلیمی اخراجات کے لئے بھی مشکلات کا شکار ہیں،ترجمان پی آئی اے ایک سے زائد بار کال کرنے کے باوجود موقف کے لئے دستیاب نہ ہو سکے۔

Related Posts