یتیم خانے کے اکاؤنٹنٹ کی مبینہ طور پرنو عمر لڑکی سے زیادتی، ملزم گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

4اوباشوں کی لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج
4اوباشوں کی لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:جمشید کوارٹر پولیس نے یتیم خانے میں رہائش پذیرنوعمر لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیاہے۔

متاثرہ لڑکی کی خالہ کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا،جس میں مدعیہ مقدمہ سلمی نامی خاتون نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس کی ہمشیرہ اور بہنوئی کے انتقال کے بعد ان کی اکلوتی بیٹی کو 10 سال قبل یتیم بچوں کی کفالت کے ادارے زہرا ہوم ہاسٹل میں داخل کرایا تھا۔

متاثرہ لڑکی کی خالہ نے پولیس کو بتایا کہ اب میری بھانجی کی عمر 16 سال کے قریب ہے اور ہم ہر ماہ باقاعدگی سے اس سے ملنے جاتے ہیں۔

مدعیہ کے مطابق 13 جون کو اپنی بھانجی سے ملنے زہرا ہومز ہاسٹل گئی تو میری بھانجی نے مجھے روتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ماہ 26 مئی کی دوپہر 3بجے کے قریب ہاسٹل کے اکاؤنٹنٹ نے مجھے بہانے سے اپنے کمرے میں بلا کر ڈرا دھمکا کر میرے ساتھ زبردستی کی۔

مجھے کہا کہ کسی کو مت بتانا۔مدعیہ کے مطابق بھانجی کے اس انکشاف کے بعد وہ اپنی بھانجی و دیگر کے ہمراہ رپورٹ کے لیے آئی ہیں اور میرا دعویٰ زہرا ہومز کے اکاؤنٹنٹ پر میری بھانجی کے ساتھ زبردستی ڈرا دھمکا کر زنا کرنے کا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی، ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی کارروائی، پولیس کانسٹیبل کو شہید کرنے والا ڈکیت گرفتار

لہٰذا قانونی کارروائی کی جائے جس پر جمشید کوارٹرز پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیاہے۔متاثرہ لڑکی کی خالہ نے مطالبہ کیا ہے سخت کارروائی جائے۔

Related Posts