بلی آئلش ایمزون کے پرائم ڈے شو میں پرفارم کریں گی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیلی ایلیش ایمزون کے پرائم ڈے شو میں پرفارم کریں گی
بیلی ایلیش ایمزون کے پرائم ڈے شو میں پرفارم کریں گی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی ووڈ اسٹار بلی آئلش 17 جون کو “کامرس جائنٹ” کی سالگرہ اور ایمزون کے پرائم ڈے شو پر اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

19 سالہ میوزک سپر اسٹار گلوکارہ ، ایچ ای آر اور کڈ کڈی کے ساتھ ورچوئل کنسرٹ میں پرفارم کریں گی۔ اتوار کے روز ایمزون میوزک نے اپنے پرائم ڈے شو کا ٹریلر نمائش کے لیے پیش کردیا ہے جس میں تینوں فنکار اپنے فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہی ہیں۔

ایمزون پرائم ڈے “میوزک کنسرٹ” کو براہ راست اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر نشر کرے گا۔ ایمزون نے اس مرتبہ اس کنسرٹ کے موقع پر خصوصی پیش کشوں کا اعلان کیا جس کی وجہ سے اسے پرائم ڈے کہا جارہا ہے۔ ایمزون نے 21 اور 22 جون کو بڑے پیمانے پر سیلز ایونٹ کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔

ایمزون میوزک نے یوٹیوب پر ٹریلر جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” پرائم ڈے شو پر پیش کیا جانے والا پروگرام ایک خصوصی پروگرام ہے کیونکہ اس روز تین ایوارڈ یافتہ گلوکارائیں ایک ساتھ پرفارم کریں گی۔ یہ موسیقی کا بہترین تجربہ ہوگا۔”

“یہ عجیب و غریب فنکار موسیقی کو طاقت ور بصری اور اسٹوری اسٹیلنگ کے ساتھ فیوز کو منفرد دنیا میں منتقل کرتے ہیں۔”

ایمزون میوزک کمپنی کا کہنا ہے براہ راست نشر ہونے والا یہ میوزک کنسرٹ سب کے لیے مفت ہوگا۔ مزید براں بلی آئلش اپنے نئے میوزک البم “Happier Than Ever.” کے نغموں پر بھی پرفارم کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: سلیم-جاوید پر ڈاکومنٹری ان کے بچے بنائیں گے

Related Posts