پی ایس11: لاڑکانہ میں جی ڈی اے نے ہوم گراؤنڈ پر پیپلز پارٹی کو شکست دے دی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس11: لاڑکانہ میں جی ڈی اے نے ہوم گراؤنڈ پر پیپلز پارٹی کو شکست دے دی
پی ایس11: لاڑکانہ میں جی ڈی اے نے ہوم گراؤنڈ پر پیپلز پارٹی کو شکست دے دی

سندھ کے حلقہ پی ایس 11میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے پیپلز پارٹی کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ لاڑکانہ کا یہ حلقہ پی پی پی کا ہوم گراؤنڈ سمجھا جاتا ہے۔ 

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار معظّم علی خان نے پیپلز پارٹی امیدوار جمیل سومرو کو 5 ہزار 524 ووٹوں سے شکست دے کر سندھ اسمبلی کی سیٹ جیت لی ہے جس پر کچھ سیاسی تجزیہ کاروں  اور سیاستدانوں کی طرف سے حیرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کامیاب جوان پروگرام روزگار و دیگر مسائل حل کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا،فردوس عاشق اعوان

الیکشن کمیشن کے جاری کیے گئے فارم 47 کے مطابق پی پی پی امیدوار 26 ہزار 11 ووٹ لے سکے جبکہ جی ڈی اے کے معظّم علی خان نے 31 ہزار 535 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔

انتخاب کے دوران پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے جی ڈی اے کے لیے حمایت کا اعلان کیا تھا۔ جے یو آئی کی طرف سے یہ فیصلہ پیپلز پارٹی سے انتخاب کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات کی ناکامی پر کیا گیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل لاڑکانہ میں سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 11 میں ضمنی انتخاب کی پولنگ کی گئی جس کے دوران گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) آمنے سامنے تھے جبکہ دیگر پارٹیوں کے اس انتخاب میں جیتنے کے امکانات سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق صفر کے برابر رہے۔

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 11 میں ہونے والی پولنگ گزشتہ روز صبح 8 بجے شروع ہوئی پولنگ جو شام 5 بجے تک جاری رہی جس کے بعد نتائج آنا شروع ہوئے  جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقے میں ووٹنگ کے لیے 138 پولنگ اسٹیشنز بنائے تھے۔

الیکشن کمیشن  کے 138 پولنگ اسٹیشنز میں سے 20 کو انتہائی حساس جبکہ 50 کو حساس قرار دیا گیا جبکہ ضمنی انتخاب کے دوران حفاظتی انتظامات کے پیش نظر پاک فوج، رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو مناسب تعداد میں تعینات کیا گیا تاکہ پولنگ کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا سامنا نہ ہو۔

مزید پڑھیں: لاڑکانہ میں پی ایس 11 کی پولنگ جاری، جی ڈی اے اور پی پی پی آمنے سامنے

Related Posts