ریئیلٹی سیریز کے اختتام کا کوئی افسوس نہیں، کم کارڈیشن

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ریئیلٹی سیریز کے اختتام کا کوئی افسوس نہیں، کم کارڈیشن
ریئیلٹی سیریز کے اختتام کا کوئی افسوس نہیں، کم کارڈیشن

14 سال تک لوگوں میں خوشیاں بانٹنے والی ڈرامہ سیریز ” کیپنگ اپ ود کارڈیشن” اختتام پذیر ہوگیا۔ اختتام پذیر ہونے والی سیریز مستی اور مذاح سے بھرپور تھی۔ جو خاندان کے ہر فرد کو پسند تھی۔

کم کارڈیشن اور ان کے بہن بھائیوں نے ڈرامے کے اختتام پر تمام عملے اور کریو ممبران کو انتہائی غمگین انداز میں گلے لگا کر رخصت کیا۔ اس موقع پر کم کارڈیشن کا کہنا تھا کہ مجھے ” ریئیلٹی شو” کے اختتام پر کوئی افسوس نہیں ہے یہ میرے زندگی کے 15 بہترین سال تھے۔ “

انہوں نے مزید کہا ، “میں پوری دنیا میں ان خوش قسمت لڑکی میں سے ہوں جنہیں ہر روز اپنے کنبے کے ساتھ کام کرنے کو ملتا تھا۔” میں وہی ہوں، اس شو نے ہمیں بنایا اس کے اظہار میں میں کوئی حرج بھی محسوس نہیں کرتی ہوں۔

تاہم کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے اس خاندان کو پیچھے ہٹنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔ اطلاعات کے مطابق 17اور 20 جون کو ان کا دوبارہ اتحاد ہونے جارہا ہے اور اس سلسلے میں ” ہولو ” کے ساتھ معاہدہ بھی طے پاگیا اور توقع کی جارہی ہے کہ 2021 میں ہی نئی سیریز آن ایئر ہو جائے گی۔

گذشتہ برسوں کے دوران کم کارڈیشن اور ان کی فیملی نے بہت سے اتار چڑہاؤ دیکھے ہیں ۔ جس میں کم کارڈیشین کی ریپر کینے ویسٹ سے شادی ، بہن خلو کارڈیشن کی باسکٹ بال کے کھلاڑی لامر اوڈوم سے علیحدگی ، اور جنس کی تبدیلی کے بعد بروس جینر کی کیٹلن جینر میں منتقلی شامل ہے۔

ان برسوں کے دوران کم کارڈیشن اور ان کی سوتیلی بہن کائلی نے فیشن ایمپائر بھی قائم کی، اور اپنی کامیابیوں کو سوشل میڈیا پر خوب شیئرکیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کم کارڈیشن کے 227 ملین فالورز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سپر ماڈل جی جی حدید نے اپنی 9 ماہ کی بیٹی کی تصویر مداحوں کے لیے شیئر کردی

Related Posts