پشاور سے کراچی آنے والی خیبر میل کی بوگی پٹری سے اترگئی، مسافر بال بال بچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Khyber Mail bogey derails near Hyderabad

کوٹری:محکمہ ریلوے کی بدحالی مسافروں کے لیے وبال جان بن گئی، پشاور سے کراچی آنے والی خیبر میل کی بوگی پٹری سے اترگئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

قوم ڈہرکی اور گھوٹکی کے درمیان سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کے دلخراش حادثے میں سنبھل نہ پائی تھی کہ ایک اور ٹرین حادثہ رونما ہوگیا ہے۔خیبرمیل حادثے کا شکار ہوگئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق پشاور سے کراچی آنے والی خیبر میل کی بوگی حیدرآباد اور کوٹری سٹیشن کے درمیان اتری، دریائے سندھ پل کے قریب ہونے کے سبب ٹرین کی رفتارکم تھی جس کے سبب خیبر میل بڑے حادثے سے بچ گئی اور مسافروں کو نقصان نہیں پہنچا۔

مزید پڑھیں:گھوٹکی حادثہ، ٹریک خطرناک ہونے کے باوجود ٹرین کیوں چلائی گئی؟

خیبر میل کی بوگی پٹری سے اترنے کے بعد اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوئی اور مسافر سخت گرمی میں پریشان رہے۔

گدو اسٹیشن کے نزدیک خیبرمیل کی بوگی کے پٹری سے اترنے کے واقعے کے بعد پنجاب سے کراچی آنیوالی تیزگام ایکسپریس تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بوسیدہ بوگیاں اور ٹریک کی خستہ حالی کی وجہ سے بوگیاں پٹری سے اتر جاتی ہیں۔ ملت ایکسپریس کے جان لیوا حادثے کے بعد صرف تیسرے دن میں یہ دوسرا واقعہ ہے۔

Related Posts